کوزی کوڈ، 8 اگست (یو این آئی) شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ہفتے کے روز کالی کٹ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا۔
مسٹر پوری نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ شدید زخمیوں کو دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کم زخمی لوگوں کو 50 سے 50 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔
دریں اثنا ، ریاستی وزیر اعلی پنارائی وجین نے بھی
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کی رات دیر گئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں حصہ لینے والے رضاکاروں اور مقامی لوگوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مسٹر وجین نے کہا کہ طیارے کے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ، وہ بھی بالکل مفت۔
قبل ازیں وزیر اعلی نے گورنر عارف محمد خان اور کچھ وزرا کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا۔