ممبئی، یکم مارچ (یو این آئی) رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ سے یوکرین میں پھنسے 182 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز منگل کی صبح ممبئی پہنچی۔
ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ
مرکزی وزیر برائے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نارائن رانے نے ممبئی ہوائی اڈے پر شہریوں کا استقبال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بخارسٹ سے کویت کے راستے ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز صبح 7.40 بجے ممبئی پہنچی۔