نئی دہلی، 31 مئی (ایجنسی) مرکزی وزیر پیوش گوئل نے جمعہ کو صنعت و تجارت کا چارج سنبھال لیا۔
مسٹر گوئل دوپہر کے بعد ادھیوگ بھون میں وزارت کے دفتر پہنچے، جہاں وہ سینئر حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔ کامرس سکریٹری
انوپ وادھوا نے ان کی قیادت کی ۔ اس موقع پر سابق وزیر تجارت اور صنعت وزیر سریش پربھو بھی موجود تھے۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر گوئل نے کہا کہ وہ بین الاقوامی تجارت سے منسلک امور پر توجہ دیں گے اور وزارت کو آگے بڑھائیں گے ۔