حیدرآباد۔
18فروری (یو این آئی)وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کے چندرشیکھر راو کی زیرقیادت ٹی آرایس حکومت پرزور دیا ہے کہ وہ سیاسی خوشامد کے نتیجہ میں شہریت ترمیمی قانون پر سیاست نہ کرے ۔
انہوں نے
حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ مسٹر راو مجلس کے صدر اسد الدین اویسی ایم پی کے دباو کے تحت سی اے اے پر سیاست کررہے ہیں جو مذہب کے نام پر سماج کو تقسیم کرنے کے کام میں ملوث ہیں۔