نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزارت تجارت و صنعت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما پیوش گوئل کو راجیہ سبھا میں ایوان کا لیڈر بنایا گیا ہے مسٹر گوئل کو سابق مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بدھ کے روز ٹویٹ کر کے مسٹر گوئل کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی۔
مسٹر جوشی نے کہا،’مسٹر گوئل جی کو راجیہ سبھا میں ایوان کا لیڈرمقرر کیے جانے پر
مبارکباد ۔ وزیراعظم نریندر مودی جی نے مسٹر گوئل کو اہم ذمہ داری دی ہے۔ ملک کی خدمت میں اسی جوش کے ساتھ کام کرنے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے سابق وزیر مسٹر گہلوت اس سے پہلے راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈ ر کی ذمہ دار سنبھال رہے تھے لیکن مودی کابینہ کی توسیع اور نو تشکیل سے پہلے انھیں کرناٹک کا گورنر مقرر کر دیا گیا تھا جس کے سبب انھیں وزیر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونا پڑا تھا۔