نئی دہلی/10نومبر(ایجنسی) دہلی سے قندھار جانے والی افغان فلائٹ کے اڑان کے وقت ہنگامہ مچ گیا، ہفتہ کو دوپہر 3.30 بجے، فلائٹ کے پائلٹ نے غلطی سے ہائی جیک بٹن کو دبا دیا. اس بٹن کے دبتے ہی سگنل چلا گیا، اسکے بعد سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی، فلائٹ کو
روکا گیا، سی آئی ایس ایف اور دہلی پولیس نے پوری فلائٹ کی چیکنگ کی، اسکے بعد پائلٹ سے بات کی.
تب اس نے قبول کیا کہ غلطی سے اس سے یہ بٹن دب گیا تھا، اسکے بعد قریب ڈیڑھ گھنٹے بعد فلائٹ کو کلیئر کرکے اڑان بھرنے دیا گیا اور فلائٹ قندھار کے لیے روانہ ہوئی.