سری نگر، 15 ستمبر (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے مبینہ طور پر کامران یوسف کے بشمول تین فوٹو جرنلسٹس کی پٹائی کی ہے ایک رپورٹ میں کامران یوسف کے حوالے سے کہا گیا ہے: 'ایس ڈی پی او کاکہ پورہ اور
اس کے ہمراہ پولیس اہکاروں نے میرا تعاقب کیا اور مجھے پیٹنا شروع کیا'۔
انہوں نے کہا کہ جائے تصادم آرائی پر مزید دو فوٹو جرنلسٹس فیصل بشیر اور ریشی ارشاد کو بھی پیٹا گیا ہے۔
دریں اثنا ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سیکورٹی اہلکار یوسف کو پیٹ رہا ہے۔