: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس کے ٹکٹ پر ہریانہ اسمبلی انتخابات لڑنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے دونوں پہلوانوں نے اسی ہفتے دوسری بار
کانگریس صدر سے ملاقات کی ہے اس دوران کانگریس جنرل سکریٹری آرگنائزیشن کے سی وینوگوپال بھی مسٹر کھڑگے کی رہائش گاہ پر موجود تھے اس ملاقات سے اب یہ قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ کانگریس ہریانہ اسمبلی انتخابات میں دونوں پہلوانوں کو میدان میں اتار رہی ہے۔