منیلا،20 اپریل (یواین آئی) فلپائن نے ہندوستان کے بائوٹیک کورونا وائرس کوویکسین ٹیکے کو ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے ملک کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے یہ معلومات دی ہے۔
ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل رولینڈو اینریک ڈومنگو منگل
کو منیلا میں ریپلر نیوز سروس کے ذریعہ اس ویکسین کو ہنگامی استعمال میں ششروع کرنے کی تصدیق کی ہے فلپائن ، پلاؤ اور مائیکرونیشیا میں ہندوستان کے سفیر شمبھو کمارن نے ٹویٹر پر اس منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ ۔19 کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن اقدام ہے۔