منيلا،18جولائی (ایجنسی) فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتی نے ملک کے سب سے زیادہ شورش زدہ علاقوں کو حکومتی خود اختیاری دینے کے لیے قانون سازی کا عمل تیز کر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کا مقصد کئی دہائیوں سے جاری بغاوت کو ختم کرنے اور شدت پسندوں کی بڑھتی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے واسطے طویل عرصے سے جاری عمل کو آگے بڑھانا ہے۔
text-align:="" start;"="">پیر کے روز صدر دوتیرتی کو پیش کیا جانے والا قانون (Bangsamoro Basic Law (BBL مسیحی اکثریت فلپائن کی حکومت اور مسلم تنظیم "مورو اسلامک لبریشن فرنٹ" کے درمیان 20 برسوں پر مشتمل امن کے دشوار عمل کا نقطہ عروج ہے۔
اس قانون سازی کا مقصد ملک کے جنوب میں واقع جزیرے Mindanao کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ایک خود مختار ریجن میں تبدیل کرنا ہے۔