نئی دہلی/24مئی(ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو پٹرول اور ڈیزل کی اونچی قیمتوں پر چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ اگر انہوں نے ان کی قیمتوں میں کمی نہیں کی تو کانگریس ملک گیر احتجاج و مظاہرہ کرے گی۔
مسٹر گاندھی نے آج ٹوئٹر پر لکھا کہ پیارے وزیراعظم جی، آپ کو آئی ایم وی کوہلی،چیلنج قبول کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ایک چیلنج میری طرف سے بھی ۔ ایندھن کی قیمتیں کم کیجئے ورنہ کانگریس کے ملک گیر احتجاج و مظاہرہ کر کے آپ کو ایسا کرنے کے لئے مجبور کرے گی۔ مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر گاندھی نے اپنی پوسٹ پر "ہیش ٹیگ چیلنج فل" لکھا ہے۔
اس سے پہلے کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ گیارہویں دن جاری رہنے پر مسٹر وزیراعظم کی خاموشی پر حیرت ظاہر کی اور کہاکہ عام آدمی کی مالی صحت کے لئے قیمتوں کا کم کیا جانا ضروری ہے۔
خیال رہے کہ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت تیس پیسے بڑھ کر 85روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 19پیسے کے اضافہ کے ساتھ 73روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔