اورنگ آباد/11اکتوبر(ایجنسی) اورنگ آباد میں کانگریس کے نوجوان کارکنان نے ڈیزل اور پٹرول کو اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)کے تحت لانےکےلئے آج یہاں کے بابا پٹرول پمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ہر روز بڑھ رہی ہے جس کے خلاف یووا کانگریس کی شہر کی اکائی کے صدر مظفر خان پٹھان کی قیادت میں آج احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
text-align: start;">
ڈیزل-پٹرول کی ہردن بڑھتی قیمتوں کودیکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کو جی ایس ٹی کے تحت لایا جائے اور ٹیکس کم کئےجائیں۔
خام تیل کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے عام آدمی ،کسان،طلبہ،کاروباری اور سماج کے دیگر لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔