مہاراشٹرکی مخلوط حکومت کاپہلابجٹ
اقلیتی طلبا ٔ کیلئے نئے اسکالر شپ اسکیم کا بھی اعلان ، ممبرا میں حج ہاوس کی تعمیر کی بھی تجویز
ممبئی ۶؍مارچ(یواین آئی) مہاراشٹرکی شیوسینا،کانگریس،این سی پی پرمشتمل مہاوکاس اگھاڑی والی مخلوط حکومت نے اپناپہلا بجٹ پیش کیاجوکہ ۹۵۱۰کروڑ کےخسارےکابجٹ ہے اور اس بجٹ میں ہی پیٹرول ڈیزل کے داموں میں ایک
روپیہ اضافہ کیئے جانے کا اعلا کیا گیا ہہے ساتھ ہی ساتھ اقلیتوں کی فلاح وبہبودکیلئے پہلی مرتبہ ایک خطیر رقم ۵۵۰
؍کروڑ روپیہ مختص کئےجانے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں اقلیتی طلبا ٔ کیلئے نئی تعلیمی اضائف کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔
ریاستی اسمبلی میں یہ بجٹ آج یہاں نائب وزیراعلی ووزیرمالیات اجیت پوارنے پیش کیاجبکہ قانون سازکونسل میں ریاستی وزیر مالیات شمبھو دیسائی نےپیش کیا۔