نئی دہلی، 8 جون ( یواین آئی)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کے روز مسلسل دوسرے دن بھی اضافہ کیا گیا ہے جس سے قومی دارالحکومت دہلی میں دو دن میں یہ 1.20 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 60- 60 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کے روز بھی ان کی قیمتوں میں
انتا ہی اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے دو دن میں ان کی قیمتوں میں 1.20 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔
ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ( روپے فی لیٹر) مندرجہ ذیل ہے ۔
شہر ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 72.46 (+0.60) ------- 70.59 (+0.60)
کولکتہ --------- 74.46 (+0.57) ------- 66.71 (+0.56)
ممبئی ------------- 79.49 (+0.58) ------- 69.37 (+0.58)
چنئی ------------ 76.60 (+0.53) ------- 69.25 (+0.51)