: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 31 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ملک بھر کے مندروں میں 'وی آئی پیز' (انتہائی اہم افراد) کو خصوصی درشن کی اجازت دینے کے بڑھتے ہوئے رواج کے خلاف دائر مفاد عامی کی عرضی پر جمعہ کو سماعت کرنے سے انکار کر دیا چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور
جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے وجے کشور گوسوامی کی عرضی پر یہ کہتے ہوئے سننے سے انکار کر دیا کہ یہ عدالت اس معاملے پر ہدایات جاری نہیں کر سکتی تاہم بنچ نے کہا کہ یہ بھی خیال ہے کہ اس طرح کا خصوصی سلوک (وی آئی پیز کے لیے خصوصی درشن کی سہولت) نہیں کیا جانا چاہیے۔