حیدرآباد16دسمبر(یواین آئی) لے آوٹ ریگولرائزیشن اسکیم (ایل آر ایس) کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔
تلنگانہ کے جنگاوں سے تعلق رکھنے والے جے ساگر راو نامی شخص نے مفاد عامہ کی اپنی عرضی میں الزام
لگایا کہ تلنگانہ، اے پی اور تمل ناڈو میں مناسب تجزیہ کے بغیر اس اسکیم پر عمل کیاجارہا ہے۔
جسٹس ایل ناگیشور راو کی زیرقیادت ایک سہ رکنی بنچ جس نے اس معاملہ کی سماعت کی،تلنگانہ، اے پی اور تمل ناڈو کو نوٹس جاری کی۔