حیدرآباد 4جون(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں نالوں کے مسئلہ کا مستقل حل تلاش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے
اسٹراٹیجک نالہ ڈیولپمنٹ پروگرام(ایس این ڈی پی) سے نالوں کی مکمل طورپرترقی کے کام کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے مقامی ایم ایل اے کے ساتھ سکندرآباد میں پکٹ نالہ پر 10 کروڑ روپے کے صرفہ سے برج کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔