: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد12مارچ (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے حیدرآباد شہر میں نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اسٹریٹجک نالا ڈیولپمنٹ پلان(ایس این ڈی پی) کا آغاز کیا ہے جس کے تحت985کروڑ 45لاکھ روپئے کے صرفہ سے 60کام انجام دیئے جارہے
ہیں جو مختلف مراحل میں جاری ہیں۔
قانون ساز اسمبلی میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران وزیر کے ٹی آر نے حیدرآباد میں ایس این ڈی پی کے مسائل پر ارکان کے سوالات کا جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے تین مرحلوں میں کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔