حیدرآباد 14جون (یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی لیڈر وویک نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پر نکتہ چینی کرتے ہوئے خاندانی حکمرانی کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے
کہاکہ وزیراعلی خاندانی سیاست کررہے ہیں اورتلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والوں کا گلا دبایا جارہا ہے،وہ تمام عہدے اپنے خاندان میں تقسیم کررہے ہیں۔
آمرانہ حکمرانی کے خلاف عوامی تحریک شروع ہوگئی ہے۔