نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کرونا وبا سے نمٹنے میں لوگوں سے حکومت کا تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ پارٹی کے اراکین اسمبلی کو وبا سے لڑنے کے لئے کم سے کم ایک کروڑ روپے ضرور دینے چاہئیں۔
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ وبا کی اس گھری میں عوام کو حکومت کا تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے حکومت سے ورلڈ بینک سے ملے سو کروڑ ڈالر کا استعمال صحت سہولیات فراہم کرنے کے لئے کہا۔
انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ ’’مرکزی حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ ورلڈ
بیینک سے ملے 100 کروڑ ڈالر کی کرونا امداد کو خصوصی صحت سے متعلق سہولیات میں اضافہ کرنے میں استعمال کرے تاکہ کرونا کی وبا منصوبہ بند طریقے سے روکی جاسکے۔‘‘
بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ ’’پورے ملک میں کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر بالخصوص بی ایس پی اراکین اسمبلی سے بھی اپیل کی ہے کہ پارٹی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ کی طرح وہ بھی اپنے ایم ایل اے فنڈ سے کم سے کم ایک ایک کروڑ روپے زیادہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے ضرور خرچ کریں۔ بی ایس پی کے دیگر لوگ بھی اپنے پڑوسیوں کا انسانی بنیاد پر خیال رکھیں۔