جموں، 22 دسمبر(یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرغلام نبی آزاد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کریں
۔
انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی جیسے اہم مسائل پر سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے بدرواہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔