نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ نے آج ملک کے باشندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی مادری زبان کے ساتھ ساتھ ہندی کا بھی زیادہ سے زیادہ استعمال کر کے اس کے تحفظ و فروغ میں حصہ داری کا عزم کریں مسٹر شاہ نے ’ہندی دیوس‘ کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں ملک کے باشندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا،’ میں ملک کے باشندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ مادری زبان کے ساتھ ساتھ
ہندی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے اس کے تحفظ و فروغ میں حصہ داری کرنے کا عزم کریں‘۔
انہوں نے کہا کہ کئی زبانیں اور تہذیبیں ہماری نہ صرف وراثت ہیں بلکہ ہماری طاقت بھی ہیں لہٰذا ہمیں انھیں آگے بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا،’زبان و تہذیب کے تنوع سے قابل فخر ملک میں مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب کے مابین صدیوں سے کئی زبانوں نے رابطہ قائم رکھنے کا کام کیا ہے۔