حیدرآباد،5جون(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے نامناسب اور غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک کے عوام کومسائل کا سامنا کرناپڑرہا
ہے۔
انہوں نے سدی پیٹ ضلع میں انتہائی جوکھم والے گروپس کیلئے کوویڈ ٹیکہ اندازی کا افتتاح کیا۔
بعد ازاں انہوں نے نشاندہی کی کہ ریاست کو درکاری ٹیکے مرکزی حکومت مفت فراہم نہیں کررہی ہے۔