: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر،8نومبر(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ بجلی، پانی ، سڑک اور تعمیر و ترقی کی بات تو سبھی سیاسی جماعتیں کرتی ہیں لیکن نیشنل کانفرنس اور دیگر سیاسی جماعتوں
میں یہی فرق ہے کہ جب ہم بات کرتے ہیں تو ہم بجلی، پانی، سڑک اور تعمیر و ترقی کیساتھ ساتھ عزت، وقار، پہنچان، انفرادیت اور اجتماعیت کی بات کرتے ہیں ان باتوں کا اظہار موصوف نے ڈاک بنگلہ بانڈی پورہ میں پارٹی کے پُروقار یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔