نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے منگل کو دہلی قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اراکین پر زور
دیا کہ وہ اسے ایک مثالی قانون ساز اسمبلی بنائیں اور کہا کہ لوگوں کو نئی حکومت سے بہت امیدیں ہیں دہلی قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں
منعقدہ دوروزہ اور پینٹیشن پرو گرام کے افتتاحی اجلاس میں آج اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر بر لانے کہا کہ اراکین کو جمہوری روح اور آئینی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے ایوان کے قواعد ، طریقہ کار اور کنونشن پر عمل کرنا چاہیے اور لوگوں کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنا چاہیے۔