the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مئو:04مارچ(یواین آئی)سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے یوپی اسمبلی انتخابات کے سابقہ چھ مراحل کی ووٹنگ میں ہی پارٹی کو مکمل اکثریت ملنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بی جے پی کے لئے پروانچل کے دروازے بند کردئیے اور بی جے پی کی شکست فاش یقینی ہے پارٹی امیدواروں کی حمایت میں منعقد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتےہوئے اکھلیش نے بی جے پی اور بی جے پی لیڈروں پر گنگا کا پانی لے کر بھی جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور کہا یہ الیکشن ملک کا سب سے بڑ الیکشن ہے۔ یہ الیکشن صرف یوپی کی خوشحالی کا ہی نہیں



ہندوستان کی آئین اور جمہوریت کو بچانے کا الیکشن ہے۔ وقت وقت پر عوام سے جھوٹ بولنے والے بی جے پی اور بی جے پی لیڈروں کا یوپی سے صفایا کرنے کا الیکشن ہے۔
انہوں نے غازی پور میں کسی دوسری پارٹی کا کھاتہ بھی نہ کھلنے کا دعوی کرتےہوئے کہا کہ بی جے پی نے بنکروں کو سب سے زیادہ ستایا ہے۔ایسے میں مئو و اطراف میں کسی دوسری پارٹی کا کھاتہ بھی نہیں کھلے گا۔ بی جے پی الیکشن ہار چکی ہے،اس کی گرمی ٹھنڈی اور ان کی ضمانت ضبط ہوچکی۔ بی جے پی کے لوگوں نے اپنے گھروں سے جھنڈے اتارنا شروع کردیا ہے۔ ایس پی کو مکمل اکثریت پہلے ہی مل چکی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.