بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی ، 13 جولائی ( یواین آئی ) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.28 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزارسے زائد ہو گئی ہے ۔
کووڈ ۔19 کےکیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان آٹھویں مقام پر ہے۔
امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1،28،77،551 ہوگئی ہے جبکہ 5،68،528 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 3،304،142 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1،35،190 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں کورونا سے اب تک 1،864،681 افراد اس متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 72،100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 28،699 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 878،254 ہوگئی ہے۔ اسی دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 500 ہلاکتوں کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 23،174 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 301،609 ایکٹو کیسز ہیں اور اب تک اس وبا سے 553،471 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
جاری ۔ ک ج