نئی دہلی، 30 جولائی (یو این آئی) حکومت نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ پچھلے تین سالوں میں ملک بھر میں اسٹارٹ اپ- یوتھ انٹرپرائزز کے ذریعہ روزگار کے پانچ لاکھ سے زائد مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت سوم پرکاش نے ایوان بالا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ گھریلو
صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے محکمہ کی طرف سے منظورشدہ اسٹارٹ اپ کے ذریعہ گزشتہ تین سالوں میں پانچ لاکھ 27 ہزار 517 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اسٹارٹ اپ نے سال 2018 میں 98 ہزار 825، سال 2019 میں ایک لاکھ 44 ہزار 682 اور سال 2020 میں ایک لاکھ 71 ہزار 930 افراد کو روزگار دیا ہے۔