the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 28 دسمبر (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو کہا کہ ہندوستان کے عوام کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت پر اعتماد ہے ، لہذا پارٹی کو پچھلے چند مہینوں میں ہونے والے تمام انتخابات میں غیرمعمولی کامیابی ملی ہے بی جے پی کی سینئر رہنما سمریتی ایرانی نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پارٹی کو 27 ستمبر 2020 ء سے ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور 11 ریاستوں کے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ آٹھ بلدیاتی انتخابات میں بھی بی جے پی نے غیرمعمولی کامیابی درج کی ہے۔
سمریتی ایرانی نے ان اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ، ’’اروناچل پردیش میں 22 دسمبر کو ہوئی پولنگ کے بعد بی جے پی نے دو سو 42 ضلعی پنچایتوں میں سے ایک سو 87 میں کامیابی حاصل کی۔



ان انتخابات میں بی جے پی کے چھ ہزار چار سو پچاس گرام پنچایت ممبران چن کر آئے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے کیرالہ میں بی جے پی کارکنوں کی جدوجہد دیکھی ہے۔ بائیں بازو کی پارٹیوں کے مظالم کی وجہ سے بی جے پی کے متعدد کارکن یہاں شہید ہوگئے ہیں۔ کیرالہ میں ، بائیں بازو کی پارٹیوں اور کانگریس نے جمہوریت کو کچلنے کے لئے کام کیا ، اس کے باوجود یہاں 14 دسمبر کو ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بی جے پی رہنما نے کہا ، ’’گوا کے ضلعی پنچایت انتخابات میں ، بی جے پی نے 48 میں سے 33 سیٹیں حاصل کیں۔ بوڈولینڈ علاقائی کونسل (بی ٹی سی) کے انتخابات میں بھی بی جے پی اتحاد نے کامیابی حاصل کی تھی۔ پارٹی کو یہاں پچھلے انتخابات میں صرف ایک سیٹ حاصل ہوئی تھی۔ عوام کا شکریہ۔ ‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.