پٹنہ23 جنوری (یواین آئی)22جنوری کو امارت شرعیہ میں منعقد کل جماعتی میٹنگ میں شریک34 سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں نے بیک آوازلیفٹ پارٹیوں کی جانب سے سی،اے،اے ،این،آرسی اور این پی آر کے خلاف مورخہ 25 جنوری 2020 کو دوپہر دو سے تین بجے کے درمیان پوری ریاست میں بننے والی انسانی زنجیر (Human Chain)میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے اور لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی نے اپنے ایک بیان میںامارت
شرعیہ کے انسانی زنجیر کی حمایت کرنے کی اطلاع دیتے کہا کہ 22 جنوری کو امیر شریعت حضر ت مولانا محمد ولی رحمانی کی قیادت میں بہار کی چھوٹی بڑی چونتیس سیاسی و غیر سیاسی پارٹیوں کے رہنما جمع ہوئے اور انہوں نے متفقہ طور پر سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے مکمل بائکاٹ کا اعلان کیا۔
میٹنگ میں شریک سبھی جماعتوں نے مل کر 25جنوری کو لیفٹ پارٹیوں کی طرف سے بننے والی انسانی زنجیرمیں شریک ہونے اور29جنوری کو ہونے والے بھارت بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔