حیدرآباد، 8ستمبر (یواین آئی) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی داسری منوہر ریڈی کورونا سے متاثر پائے گئے۔
تلنگانہ اسمبلی میں پداپلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے
منوہر منگل کی شب کورونا سے متاثر پائے گئے جس کے بعد ان کو علاج کے لئے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایاگیا۔
منوہر ریڈی کورونا کی پہلی لہر میں بھی اس وبا سے متاثر تھے۔