: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر،4 نومبر (یو این آئی) وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں پی ڈی پی کی طرف سے دفعہ370 کی بحالی کے متعلق پیش کردہ قرار داد کی کوئی اہمیت نہیں ہےاور یہ "صرف کیمروں‘ کے لئے کیا جانے والا عمل ہے۔ انہوں نے کہا: اس معاملے پر ایوان نہ کہ ایک رکن غور اور بحت کرے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو اسمبلی
میں وحید پرہ کی طرف سے دفعہ 370 کی بحالی کے متعلق قرار داد پیش کرنے کے جواب میں کیا۔ اس قرار داد کی وجہ سے اسمبلی میں پہلے ہی دن ہنگامہ آرائی ہوئی۔ عمر عبد اللہ نے کہا: ہمیں معلوم تھا کہ ایک ممبر اس کی تیاری کر رہا ہے ... حقیقت یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ 5 اگست 2019 کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اگر وہ منظور کر لیتے تو آج نتائج مختلف ہوتے ۔