نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس کے سابق چیئرمین پی سی مودی کو راجیہ سبھا کا نیا سکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے جمعہ کے روزیہاں بتایا کہ مسٹر مودی سبکدوش ہونے والے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی پی کے
راماچاریلو کی جگہ لیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی کی تقرری پر راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے دستخط کئے ہیں۔ جناب مودی آج حلف لے سکتے ہیں۔ مسٹ راماچاریلو کو مشیر بنایا گیا ہے۔ راجیہ سبھا کےسکریٹری جنرل کے عہدے پر مسٹر راماچاریلو کی تقرری اس سال ستمبر میں کی گئی تھی ۔