حیدرآباد، 14 نومبر (ذرائع) سال 2023 کے تلنگانہ اسمبلی انتخابات ریاست کے پچھلے دو انتخابات سے مختلف ہیں اور اس بار تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) میدان میں نہیں اتری ہے۔ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں ٹی ڈی پی کے سپریمو اور سابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کی حالیہ گرفتاری اور اس کے بعد کی پیش رفت نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے ٹی ڈی پی کو دور رہنے پر مجبور کردیا۔
آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پارٹی تلنگانہ میں الیکشن نہیں لڑ
رہی ہے۔ ٹی ڈی پی نے سال 2014 کے انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر کے مقابلہ کیا تھا۔ ٹی ڈی پی نے 15 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی-
تاہم، جنا سینا پارٹی (جے ایس پی) کے رہنما اور اداکار پون کلیان کا داخلہ کانگریس کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔ جے ایس پی نے اصل میں 32 سیٹوں پر اپنے طور پر مقابلہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم، بی جے پی کی مرکزی قیادت نے مداخلت کرتے ہوئے پون کلیان کو 8 سیٹوں کے لیے راضی کر لیا۔ جے ایس پی نے آٹھ حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔