چنئی/22نومبر(ایجنسی) جن سینا پارٹی کے صدر پون کلیان نے کہا کہ آندھراپردیش کے وزیراعلی نارا چندرابابو نائیڈو ایک خطرناک شخص ہے، وہ کسی سے بھی اتحاد کرتے ہیں تو انکے ساتھ بہت بڑا دھوکہ دیتے
ہیں.
پون نے میڈیا سے کہا کہ ڈی ٹی پی بدعنوانی کے دلدل میں پوری طرح پھنس چکی ہے، منصوبہ بندی سے لیکر ہر میدان میں بدعنوانی عروج پر ہے.
جن سینا صدر نے کہا آندھرا پردیش کے 175 حلقوں میں ایک ہزار کروڑ روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے.