نئی دہلی‘ 24 اپریل (ایجنسی)دارالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے آج جمو ں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چےئرمین یاسین ملک کی علیحدگی پسند لیڈروں اور دہشت گرد گروپوں کو فنڈ فراہم کرانے سے متعلق معاملات میں حراست کی مدت
میں24مئی تک توسیع کردی۔
یاسین ملک پر مرکزی وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبینہ سعید کا اغوا اور قتل کے الزامات بھی ہیں۔ اس علاوہ 1990کے اوائل میں ہندوستانی فضائیہ کے چار جوانوں کے قتل کا الزام بھی یاسین ملک پر ہے۔