: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/20ستمبر(ایجنسی) جیٹ ائیرویز کے طیارہ میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب طیارہ میں سوار 30 مسافروں کے کان اور ناک سے خون نکلنے لگا۔ طیارہ جمعرات کی صبح ممبئی سے جے پور جا رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ عملہ کے ارکان کیبن پریشر کو مینٹین کرنے والے سوچ کو دبانا ہی بھول گئے تھے جس کی وجہ سے طیارہ کے بلندی پر پہنچنے سے لوگ ہوا کی کمی محسوس کرنے لگے۔
اسی دوران کچھ لوگوں کے کان اور ناک سے خون نکلنے لگا جبکہ کچھ دیگر لوگوں کو سر درد ہونے لگا۔ آنا فانا میں طیارہ کو واپس ممبئی ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔ سبھی مسافروں کا ممبئی ائیرپورٹ میں علاج چل رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق، جیٹ ائیرویز کے طیارہ نے جمعرات کی صبح ممبئی سے جے پور کے لئے پرواز بھری تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہوائی جہاز کا پائلٹ ہوا کا دباو کم کرنے والا سوئچ آن کرنا ہی بھول گیا۔ جیسے ہی ہوائی جہاز ہوا میں پہنچا ویسے ہی جہاز میں سوار مسافروں کو پریشانی ہونے لگی۔
جیٹ ایئرویز کی ممبئی سے جے پور جارہی پروا میں ہوا کا دباؤ کم ہونے کی وجہ سے بیمار ہونے والے سبھی مسافروں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
ایئر لائن کمپنی نے بتایا کہ جمعرات کی صبح کے واقعہ کے بعد پانچ مسافروں کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا جنہیں اب چھٹی دے دی گئی ہے۔
صبح جیٹ ایئر ویز کی پرواز نمبر 9 ڈبلیو -697 کے روانہ ہونے کے بعد پائلٹ طیارہ کا بلیڈ سوئچ آن کرنا بھول گئے تھے۔
Panic situation due to technical fault in @jetairways 9W 0697 going from Mumbai to Jaipur. Flt return back to Mumbai after 45 mts. All passengers are safe including me.