نئی دہلی،14اگست(یواین آئی)یوم آزادی کے پیش نظر ہفتہ کے روز چارٹرڈ طیاروں کی پروازوں پر جزوی پابندی رہے گی۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق 15اگست کو صبح 6 بجے سے 10بجے تک دہلی کے اوپر چارٹرڈ طیارے نہیں اڑ سکیں
گے ۔ شام کے چار بجے سے سات بجے کے درمیان بھی ان کی نقل و حرکت پر پابندی عائد رہے گی۔
شیڈیول پروازوں کی سروس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اورساتھ ہی فوج اور نیم فوجی دستوں کے طیاروں پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔