نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئي) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا نے قومی ہندوستانی نظام طب کمیشن بل -2020 اور قومی ہومیوپیتھی کمیشن بل -2020 کو منظور کرلیا۔
یہ دونوں بل پہلے ہی راجیہ سبھا میں منظور ہوچکے ہیں وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش
وردھن نے لوک سبھا میں ان دونوں بل کو بحث کے لئے پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں بل کی منظوری کے بعد قومی کونسل برائے ہندوستانی نظام طب کی جگہ قومی کمیشن برائے ہندوستانی نظام طب اور مرکزي ہومیوپیتھی کونسل کی جگہ قومی ہومیوپیتھی کمیشن کی تشکیل کی جاسکتی ہے۔