: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا نے منگل کو اپوزیشن کے واک آؤٹ کے درمیان سی وی سی اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ڈائریکٹرز کی مدت کار کو دو سال سے پانچ سال تک مرحلہ وار طریقے سے بڑھانے کی رعایت دینے والے بلوں کو صوتی ووٹ سے منظور کرلیا اس کے ساتھ ہی ان دونوں بلوں پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔ لوک سبھا ان دونوں کو پہلے ہی منظور کرچکی ہے راجیہ سبھا میں سنٹرل ویجلنس کمیشن (ترمیمی) بل 2021 اور دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ (ترمیمی) بل 2021 پر تقریباً تین گھنٹے تک جاری
رہی الگ الگ بحث کا جواب دیتے ہوئے، عملے کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ دونوں قوانین سے جانچ ایجنسیوں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور ان میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ان دونوں ایجنسیوں میں بھرتی کے عمل کو زیادہ شفاف اور جمہوری بنا رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور آسٹریلیا جیسے ممالک کی جانچ ایجنسیوں کی مدت کار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ یا تو غیر معینہ مدت کے لیے ہیں یا دس سال کے لیے۔ اس سے جانچ کے عمل میں استحکام آتا ہے اور اس کی تاثیر میں اضافہ ہوتا ہے۔