the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 31 اگست (یو این آئی) کانگریس نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک اور واٹس ایپ پر ہندوستانی جمہوریت کو کمزور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خود مختاری کے لیے چیلنج بننے والی اس کمپنی کے افسران کے کردار کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تفتیش کروائی جانی چاہیے لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری، ترجمان پروین چکرورتی اور روہن گپتا نے پیرکو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فیس بک، واٹس ایپ جس طرح سے ملک کی خود مختاری پر حملہ کر رہے ہیں، وہ ہندوستانی



جمہوریت کے لیے چلینج بن گیا ہے اور اس کے اس کردار کی تفتیش پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی سے کروائے جانے کی سخت ضرورت ہے۔

کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ محض 15 دن میں تین تحریریں امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل اور ٹائم میگزین میں شائع ہو چکے ہیں جن میں انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک اور واٹس ایپ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو انتخابی فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ان کمپنیوں کے اعلیٰ افسران تمام ضابطوں کو طاق پر رکھ کر برسراقتدار پارٹی کو سیاسی فائدہ پہنچانے کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.