: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور پرہلاد جوشی پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ میٹنگ کریں گے یہ کل جماعتی میٹنگ کل یعنی
30 جنوری 2024 کو صبح 11:30 بجے پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ، نئی دہلی میں ہوگی پارلیمنٹ کا اجلاس 31 جنوری 2024 کو صدر جمہوریہ کے خطاب کے ساتھ شروع ہو گا اور سرکاری کام کاج کی ضرورتوں کے مطابق 9 فروری 2024 کو اجلاس کا اختتام ہو سکتا ہے ۔