نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئِ) راجیہ سبھا نے آج حزب اختلاف کے ممبروں کی غیر موجودگی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) کے قانون ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔
اس کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے پانچ آئی آئی آئی ٹی کو قومی اہمیت کا
درجہ دینے کا التزام ہے۔
انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے گذشتہ روز ایوان میں یہ بل پیش کیا تھا لیکن وہ زراعت سے متعلقہ دو بلوں کی مخالفت کرنے والے حزب اختلاف کے 8 ممبروں کی معطلی کے باوجود وہ ایوان میں موجود تھے ، جس کی وجہ سے کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔