: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 21 دسمبر (یواین آئی) چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس کنڈیشنز اور مدت) بل جمعرات کو لوک سبھا میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔
راجیہ سبھانے 12 دسمبر کو اس بل کو پاس کیا ہے۔ قانون اور انصاف کے وزیر ار جن رام میگھوال نے بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کی آزادی اور غیر جانبداری کے لیے پابند عہد ہے اور یہ بل اس سمت میں ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے ذریعے سپریم کورٹ کی
ہدایات کو پورا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کو مضبوط بنا کر کمشنر ز کا پے اسکیل سپریم کورٹ کے حج کے برابر کر دیا گیا ہے اور مدت ملازمت کے دوران فرائض کی ادائیگی کے لئے کوئی عدالت ان کو سمن نہیں کر سکتی ہے۔
مسٹر میگھوال نے کہا کہ یہ بل الیکشن کمیشن ( انتخابی کمشنروں کی سروس شرائط اور ورک آپریشن) ایکٹ 1991 کی جگہ لے گا۔ آئین کے آرٹیکل 324 کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور دیگر الیکشن کمشنر ز (ای سی ) ہوتے