نئی دہلی/24جولائی(ایجنسی)سوئس بینکوں میں ہندوستانیوں کے کالے دھن کے بارے میں وزیر خزانہ پیوش گوئل کے جواب سے ناراض ترنمول کانگریس کے ارکان نے منگل کو راجیہ سبھا میں زوردار ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی ۔
ترنمول کانگریس کے سكھیندو شیکھر رائے نے کہا کہ 1994 سے لے کر 2018 تک مرکز کی مختلف حکومتوں نے الگ الگ چار معاہدے کئے ہیں. کیا وزیر خزانہ یہ بتائیں گے کہ سوئس بینکوں میں ہندوستانیوں کا کتنا کالا دھن جمع ہے اور حکومت نے کتنے معاملات میں اب تک کارروائی کی ہے اور ہر شہری کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے کی رقم کب تک جمع ہو جائے گی؟
مسٹر گوئل نے کہا کہ لگتا ہے رکن کے پاس حکومت سے زیادہ معلومات ہے۔اگر رکن یہ
معلومات حکومت کو دے تو ان معاملوں میں کارروائی کی جائے گی۔ ان کا اتنا کہتے ہی مسٹر رائے نے اس پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ ان پرالزام لگایا جا رہا ہے. ترنمول کانگریس، کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران نے بھی اس کی مخالفت کی۔ترنمول کے رکن چیئرکے قریب آکر کالا دھن واپس لانے کا مطالبہ کرنے لگے۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وزیر نے کسی پر الزام نہیں لگایا ہے اور رکن اپنی جگہوں پر واپس جائیں اور وقفہ سوالات چلنے دیں۔ ان کی اپیل کا اثر نہ ہوتے دیکھ چیئرمین نے 12 بجکر 35 منٹ پر ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دی، جس کے بعد وقفہ سوالات پورا نہیں ہو سکا۔
اس سے پہلے مسٹر گوئل نے شور شرابے میں کہا کہ حکومت کو سال 2014 سے لے کر 2018 تک سوئس بینکوں میں اکاؤنٹس کے بارے میں 4،843 ر رپور ٹیں ملی ہیں.