: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 15 دسمبر (یو این آئی) کا نگریس نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں سیکورٹی لیپس کا معاملہ بہت سنگین ہے اور جب تک مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس معاملے پر دونوں ایوانوں میں بیان نہیں دیتے تب تک پارلیمنٹ کا کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس چل
رہا ہے اور وزیر داخلہ کو اس معاملے پر ممبران پارلیمنٹ کے سوالوں کا جواب دینا ہو گا۔ سیکورٹی لیپس کے معاملے پر دونوں ایوانوں میں جواب دینا ہو گا اور اس کے بعد ایوان کی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ ایوان میں آئیں اور اس حوالے سے جو بیانات باہر دے رہے ہیں اس کا جواب دیں۔ جب تک وزیر داخلہ دونوں ایوانوں میں بیان نہیں دیتے ، دونوں ایوانوں میں کام ہونے کا بہت کم امکان ہے۔