کوالالمپور، 6 اپریل (رائٹر) ملیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے اپنی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے سے تقریبا دو مہینے پہلے ہی آج پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا، جس سے عام انتخابات جلد منعقد ہونے کاراستہ صاف ہوگیا ہے۔
مسٹر نجیب
رزاق کو سرکاری فنڈ سے اربوں روپے کے گھوٹالے کے الزامات کا سامنا ہے اور ان کے حریف مآثر محمد سے سخت چیلنج دیئے جانے کا امکان ہے، اس لئے اپنے حکمراں اتحاد کے واضح کامیابی حاصل کرنے کے لئے وہ کافی دباؤ میں ہیں۔
ملک میں مہنگائی کی زیادتی کے سبب لوگ ان سے ناراض ہیں، جس سے ان کی راہ مزید مشکل ہوگئی ہے۔