: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/13ڈسمبر(ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے گجرات اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران پاکستان کےحوالے سے آپس میں زبانی جنگ لڑنے کے بعد آج ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔ دونوں لیڈران پارلیمنٹ پر حملے کی 16ویں برسی پر یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں شہیدوں کو خراج عقیدت دینے کے لئے منعقد خصوصی پروگرام میں شرکت کرنے آئے تھے۔
دونوں کا ایک
دوسرے سے آمنا سامنا ہونے پر پہلے دونوں نے ہاتھ جوڑکر نمستے کیا اور پھر مسٹر ومودی نےآگے بڑھکر ڈاکٹر سنگھ سے ہاتھ ملایا اور کچھ دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہےلیکن دونوں خاموش رہےاور کوئی بات چیت نہیں کی۔ اسی پروگرام میں مرکزی وزیرقانون روی شنکر پرساد نے کانگریس کے نئے صدر راہل گاندھی سے بڑی گرم جوشی سے ہاتھ ملایا۔اس دوران دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔مسٹر گاندھی نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ہاتھ ملایا اور ان سے کچھ دیر تک بات چیت بھی کی۔