حیدرآباد4جنوری(یواین آئی)صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم نے دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ لڑکیوں کی شادی کی حد عمر 18برس سے بڑھا کر21برس کئے جانے کے فی الحال کوئی آثار
نہیں ہیں کیونکہ یہ بل ہنوز راجیہ سبھا میں منظور نہیں ہوا ہے۔
اس تعلق سے عوام میں تشویش کی ضرورت نہیں ہے۔
وقف بورڈ کے دفتر میں تلنگانہ کے قاضی صاحبان کا اجلاس منعقد ہوا۔