: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بچوں کو امتحانی دباؤ سے آزاد کرنے میں والدین اور اساتذہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ والدین کو اپنے بچے کی کامیابیوں کو اپنا وزیٹنگ کارڈ نہیں بنانا چاہئے اور اساتذہ کو اپنا کام صرف جاب نہیں بلکہ طلباء کی زندگیوں
کو بہتر بنانے کی ذمہ داری کو سمجھنا چاہئے یہاں بھارت منڈپم میں پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کے 7ویں ایڈیشن کے دوران طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مسٹر مودی نے بچوں کو سکھایا کہ وہ اپنے ہم جماعتوں اور دوستوں کے ساتھ لین دین کا رویہ نہ رکھیں، بلکہ ان کی کامیابیوں پر فخر کریں۔